تھائی لینڈ کے وزیراعظم انوتن چرن وراکل نے پارلیمنٹ تحلیل کر دی۔
انہوں نے یہ اقدام کمبوڈیا کے ساتھ گزشتہ ایک ہفتے سے جاری سرحدی جھڑپوں کے بعد کیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق وزیراعظم نے شاہی فرمان پڑھتے ہوئے کہا کہ انہوں نے 3 ماہ قبل جب سے اقتدار سنبھالا ہے اس وقت سے ان کی اقلیتی حکومت کو کمبوڈیا کے ساتھ سرحدی جھڑپوں سمیت مختلف مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
متحدہ عرب امارات میں نئے سال پر یکم جنوری کو سرکاری تعطیل کا اعلان
انہوں نے کہا کہ تمام مسائل کا حل سیاسی طاقت کو عوام کے سپرد کرنے میں ہے۔ واضح رہے کہ انوتن چرن وراکل نے جب اقتدار سنبھالا تھا تو انہوں نے کہا کہ وہ جنوری 2026ء کے آخر تک پارلیمنٹ تحلیل کر دیں گے۔
ان کی حکومت کو بدترین سیلاب اور کمبوڈیا کے ساتھ جھڑوں کی وجہ سے شدید تنقید کا بھی سامنا تھا۔
