محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں سردی کی شدت میں اضافے کی پیشگوئی کر دی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں 15 دسمبر سے سردی کی شدت میں اضافہ ہونے کا امکان ہے۔
شہر قائد میں آج موسم خشک اور رات میں سرد رہنے کا امکان ہے تاہم 15 دسمبر سے سردی کی شدت میں اضافے کی توقع ہے۔
آج کراچی میں شمال مشرقی ہوائیں 9 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں، ہوا میں نمی کا تناسب 93 فیصد ہے۔
دوسری جانب ملتان میں ائیر کوالٹی انڈیکس 314 پوائنٹس ریکارڈ کیاگیا ہے اور شہر اور گرد و نواح میں آج موسم جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔
ملتان میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 25 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے, ہوا میں نمی کا تناسب 54 فیصد ہے۔
موسم کے بارے میں اہم پیشگوئی سامنے آ گئی
پشاور میں درجہ حرارت 4 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرنے کا امکان ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 34 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے، پشاور، نوشہرہ، مردان اور ڈی آئی خان میں صبح اور شام کے اوقات میں دھند چھائی رہے گی۔
