ٹائم میگزین نے 2025ء کے پرسن آف دی ائیر کے نام کا اعلان کر دیا۔
میگزین نے 2025 کا پرسن آف دی ائیر ان افراد کو قرار دیا ہے جنہوں نے مصنوعی ذہانت (اے آئی) کو تخیل، ڈیزائن اور تعمیر کے ذریعے معاشرے کے مختلف شعبوں میں نمایاں اثرات ڈالے ہیں۔
سوشل میڈیا پر خاموش رہنے والے لوگ کون؟ نفسیات نے 5 نمایاں خصوصیات بتا دیں
میگزین کے ایڈیٹر انچیف سام جیکبز کا کہنا ہے کہ پرسن آف دی ائیر دنیا کی توجہ ان لوگوں کی جانب مرکوز کرنے کا ایک طاقتور طریقہ ہے جو ہماری زندگیوں کو تشکیل دیتے ہیں اور اس سال کسی کا اثر اے آئی کے معماروں سے زیادہ نہیں تھا۔
2025 وہ سال تھا جب مصنوعی ذہانت کی پوری صلاحیت سامنے آئی اور یہ واضح ہو گیا کہ اب کوئی پیچھے ہٹنے یا اس سے بچنے کا راستہ نہیں، جو بھی سوال تھا، اس کا جواب اے آئی تھا۔ سوال کوئی بھی ہو، جواب اکثر اے آئی میں ڈھونڈا جاتا رہا۔
اس ٹیکنالوجی نے طبی تحقیق، پیداواریت اور ناممکن کو ممکن بنانے کے عمل کو حیرت انگیز رفتار دی، دنیا بھر میں خبریں اور مباحثے اے آئی کی برق رفتاری سے بڑھتی صلاحیتوں اور اس کے انسانی ذہانت سے مشابہ کاموں کے گرد گھومتے رہے۔
اس کے ساتھ بڑی تعداد میں بحثوں کا آغاز ہو گیا کہ یہ ٹیکنالوجی اچھے یا برے انداز میں ہماری زندگیوں کو کس حد تک بدل دے گی۔ اے آئی کی صلاحیتیں جادو جیسی محسوس ہونے لگیں۔
حال ہی میں یہ انکشاف ہوا کہ اے آئی وہیل مچھلیوں سے رابطہ ممکن بنا سکتی ہے اور 30 سال سے حل نہ ہونے والا ریاضی کا مسئلہ حل کرنے میں مدد دے سکتی ہے، ماڈلز تیزی سے ترقی کر رہے ہیں اور چند سیکنڈز میں وہ کام کر لیتے ہیں جو انسانوں کو گھنٹوں لگتے تھے۔
ان نظاموں کو چلانے کے لیے بے پناہ توانائی درکار ہے، ملازمتیں ختم ہو رہی ہیں، غلط معلومات تیزی سے پھیل رہی ہیں اور بڑے پیمانے پر سائبر حملوں کا خطرہ بڑھ چکا ہے۔
ٹائم میگزین کا ”پرسن آف دی ائیر“ ہمیشہ دنیا کی توجہ اُن لوگوں کی طرف مبذول کرواتا ہے جو ہمارے دور کو شکل دے رہے ہوں اور اس سال سب سے زیادہ اثر و رسوخ اُن افراد کا رہا جنہوں نے اے آئی کا تصور، ڈیزائن اور تعمیر کیا۔
ٹائم میگزین نے اپنے 2025 کی پرسن آف دی ائیر کی دو کور تصاویر بھی جاری کی ہیں، ایک میں اے آئی کے اثرات کو اجاگر کیا گیا ہے۔ دوسری تصویر میں ٹیکنالوجی کے رہنما مارک زکربرگ، لیزا سو، ایلون مسک، جینسن ہوانگ، سیم آلٹمین، ڈیمس ہسابیس، ڈاریو اموڈی اور فی فی لی کو دکھایا گیا ہے۔
گوگل فوٹوز میں نیا ویڈیو ایڈیٹنگ فیچر متعارف
میگزین نے اے آئی کو سب سے اہم آلہ قرار دیا جو بڑی طاقتوں کے درمیان مقابلے میں نیوکلیئر ہتھیاروں کے بعد سب سے زیادہ اثرانداز ہو سکتا ہے۔
سوچنے والی مشینوں کا دور لانے، انسانیت کو حیران و پریشان کرنے، حال کو بدلنے اور ممکنات کی سرحدیں پار کرنے کے اعتراف میں ٹائم میگزین نے 2025 کا پرسن آف دی ائیر ”آرکیٹیکٹس آف اے آئی“ کو قرار دیا ہے۔
