بنگلہ دیشی الیکشن کمیشن نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں انتخابات آئندہ سال 12 فروری کوہوں گے ۔
شیخ حسینہ کی حکومت کے خاتمے کے بعد یہ پہلے انتخابات ہیں ،12فروری کو جمہوری اصلاحات کے چارٹر پر ریفرنڈم بھی ہو گا۔
قومی نشریاتی خطاب میں چیف الیکشن کمشنر نے بتایا کہ اس بار اوورسیز بنگلہ دیشی شہری بھی پہلی مرتبہ پوسٹل بیلٹ کے ذریعے ووٹ کاسٹ کرنے کے اہل ہوں گے۔
سخت ویزا قوانین ، برطانیہ کی یونیورسٹوں نے پاکستانی اور بنگلہ دیشی طلبہ کے داخلے روک دیئے
الیکشن کمیشن کے مطابق تقریباً 12 کروڑ 76 لاکھ رجسٹرڈ ووٹرز اپنے نمائندے منتخب کریں گے۔ ووٹنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا کر مجموعی طور پر نو گھنٹے کر دیا گیا ہے۔
عبوری حکومت کے سربراہ ڈاکٹر محمد یونس نے اس اعلان کو ملک کی جمہوری تاریخ کا اہم سنگِ میل قرار دیتے ہوئے کہا کہ 2024 کی تاریخی بغاوت کے بعد یہ انتخاب بنگلہ دیش کے نئے سفر کی بنیاد ثابت ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ حکومت الیکشن کمیشن کو مکمل وسائل فراہم کرے گی تاکہ انتخابات شفاف، پُر امن اور مکمل طور پر غیر جانبدارانہ انداز میں منعقد ہوسکیں۔
