مری میں تعمیراتی کام کے دوران مٹی کا تودہ گرنے سے 3 مزدور جاں بحق ہوگئے ۔
ریسکیو 1122(rescue 1122) نے فوری کارروائی کرکے2 مزدور زندہ نکال لیے،جاں بحق مزدوروں کی لاشیں انتظامیہ کے حوالے کردی گئیں۔
زخمی مزدوروں کو ٹی ایچ کیو اسپتال مری منتقل کر دیا گیا،ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کے وقت 5 مزدور کام میں مصروف تھے۔
پشاور: بی آر ٹی بس کو حادثہ، ویڈیو وائرل
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مری میں 3 مزدروں کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس کیا، انہوں نے سوگوار خاندانوں سے اظہارِ ہمدردی و تعزیت کیا۔
