متحدہ عرب امارات نے عوامی تحفظ کو مدنظر رکھتے ہوئے غیر قانونی طور پر مقیم افراد کو رہائش فراہم کرنے یا ملازمت دینے والے افراد کے لیے سخت سزاؤں اور جرمانوں کا اعلان کر دیا ہے۔
گلف نیوز کے مطابق، یو اے ای میں غیر قانونی مقیم باشندوں کو ملازمت، رہائش یا کسی بھی قسم کی مدد فراہم کرنے والے افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ غیر قانونی طور پر مقیم تارکین وطن عوامی سلامتی کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں اور غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہو سکتے ہیں، اس لیے سماجی استحکام اور شہریوں کی حفاظت کے لیے سخت قوانین کا نفاذ ضروری ہے۔
وزٹ ویزے کی آڑ میں یو اے ای جاکر کام کرنیوالوں کی شامت آگئی
یو اے ای کے 2021 کے قوانین کے تحت اس جرم پر ایک لاکھ درہم سے 5 ملین درہم تک جرمانے اور کم از کم دو ماہ قید کی سزا مقرر ہے۔
رپورٹ کے مطابق، وزٹ یا سیاحتی ویزا رکھنے والے افراد کا ملک میں ملازمت کرنا سنگین خلاف ورزی تصور کی جاتی ہے، اور ایسے افراد کو 10 ہزار درہم جرمانہ ہو سکتا ہے۔
جعلی رہائشی دستاویزات استعمال کرنے والوں کے لیے 10 سال تک قید کی سزا بھی مقرر ہے۔
