متحدہ عرب امارات (uae)نے لیبر مارکیٹ کے تحفظ کیلئے امیگریشن قوانین پر سخت عملدر آمد شروع کردیا ، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی بھی نافذ کردی گئی ہے۔
حکومت امارات نے رہائشی قوانین کی خلاف ورزی قومی سلامتی کے خلاف جرم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں بسے غیر قانونی افراد کو پناہ دینے پر 50 لاکھ درہم یعنی 38 کروڑ روپے تک جرمانہ ہوسکتا ہے۔ غیر قانونی رہائشی افراد کو رہائش یا نوکری دینے پر جرمانہ اور جیل بھی ہوگی۔
پاکستان کو یو اے ای کے ساتھ اسٹریٹجک شراکت داری پر فخر ہے،وزیراعظم
اسی طرح وزٹ ویزے پر کام کرنا جرم قرار دیا گیا ہے، 10 ہزار درہم یعنی 7 لاکھ 60 ہزار روپے سے زائد جرمانہ ہوگا جبکہ جعلی رہائشی دستاویزات پر 10 سال تک قید کی سزا بھی ہوسکتی ہے۔
واضح رہے متحدہ عرب امارات میں لاکھوں کی تعداد میں پاکستانی شہری روزگار اور دیگر مقاصد کیلئے مقیم ہیں۔

