انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کے ضمانتی مچلکے ضبط کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔
علیمہ خان سمیت 11 ملزمان کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج پر درج مقدمے کی سماعت ہوئی ، علیمہ خان اور ان کے وکلاء عدالت پیش نہیں ہوئے۔
عدالت نے علیمہ خان کے قابل ضمانت وارنٹ اور ضمانت منسوخی اور توہین عدالت کا نوٹس بھی جاری کر دیا۔
علیمہ خان نے عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی
پراسیکیوشن نے علیمہ خان کے ضمانتی مچلکے ضبط کرنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا گیا کہ ملزمہ نے عدالت کو یقین دہانی کرائی ہے وہ ہر سماعت پر پیش ہوں گی۔
جس کے بعد عدالت نے علیمہ خان کے دس دس لاکھ کے 2 ضمانتی مچلکے ضبط کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 15 دسمبر تک ملتوی کر دی۔
