اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ افغان سرزمین سے ہونے والی دہشت گردی پاکستان کی قومی سلامتی کے لیے سنگین خطرہ ہے۔
عاصم افتخار نے سلامتی کونسل کے اجلاس میں کہا کہ 6 ہزار ٹی ٹی پی جنگجو افغانستان میں موجود ہیں، افغان طالبان اپنی سرزمین پر ٹی ٹی پی کیخلاف کارروائی کرے ورنہ پاکستان اپنے تحفظ کیلئے اقدامات کرے گا۔
بھارت امریکہ ہے نہ پاکستان افغانستان، حملہ کیا تو ہمارا ردعمل تیز اور وحشیانہ ہوگا، پاک فوج
انہوں نے کہا کہ افغانستان پھر سے دہشتگرد گروہوں اور ان کے پراکسی عناصر کی پناہ گاہ بن چکا ہے، ٹھوس شواہد ہیں کہ افغانستان میں دہشتگرد گروہ باہمی تعاون کر رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان نے دراندازی کی متعدد کوششوں کو کامیابی سے ناکام بنایا، ہماری بہادر فورسز اور عام شہریوں نے عظیم قربانیاں دی ہیں، اقوام متحدہ کی ٹیم نے بھی ٹی ٹی پی کی افغان سرزمین پر موجودگی کی تصدیق کی۔
افغان طالبان کی ہٹ دھرمی، افغانستان کی معیشت تباہ کر دی
عاصم افتخار کا کہنا تھا کہ افغانستان کی صورتحال کے تباہ کن نتائج خطے پر اثرات مرتب کر رہے ہیں، جنگ ختم ہو چکی ہے، افغان مہاجرین اپنے وطن واپس جائیں۔
