چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا میں گورنر راج لگانا میرا یا میری پارٹی کا مطالبہ نہیں، میں کسی سیاسی پارٹی پر پابندی کے حق میں بھی نہیں ،سیاسی پارٹی کو خیبر پختونخوا میں اپنا رویہ بہتر کرنا ہو گا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں دہشتگردوں کیخلاف آپریشن میں خلل ڈالا تو مسائل بنیں گے،سیاسی جماعت دہشتگردوں کی سہولت کار بنی تو پھر گورنر راج لگ سکتا ہے۔
بلاول بھٹو کا چھت پر کھڑی خواتین سے دلچسپ مکالمہ
کے پی حکومت اگر فوجی انخلا کی کوشش کرے گی تو گورنر راج مجبوری بن جائے گا،خیبر پختونخوا میں جنگی حالات پیدا ہوتے جا رہے ہیں،پی ٹی آئی کا اپنا رویہ ایسا ہے کہ گورنر راج لگ سکتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مریم نواز اگر سندھ سے انتخاب لڑیں تو ہم ویلکم کریں گے،سندھ میں تمام سیاسی جماعتوں کو انتخاب میں حصہ لینا چاہئے،میں آزاد ہوں، حکومت پر تنقید کروں یا تعریف کروں ،میں اپنے مینڈیٹ کے مطابق کام کرتا ہوں۔
وزیر اعظم تاجر برادری کیلئے اچھا سوچتے ہیں، بلاول بھٹو
پنجاب کے لوگوں سے مجھے محبت ملتی ہے ،حکومت کو اپوزیشن کو سیاست میں جگہ دینی ہے ،الیکشن کمیشن پر اتحادی جماعتوں کا اعتماد ہے اور نہ ہی اپوزیشن جماعتوں کا ،سیاسی جماعتوں کو آئندہ الیکشن سے پہلے کام کرنا چاہیے۔
