یونان (greece)میں کسانوں کے مظاہرے جاری ہیں جس کے باعث ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو کر رہ گیا
خبر ایجنسی کے مطابق کسانوں نے ٹریکٹر لگا کر ملک بھر میں درجنوں سڑکیں بند کر دیں ،یونانی جزیرے کریٹ پر ایئرپورٹ بھی عارضی بند کر دیا گیا۔
یونان کشتی حادثے میں غفلت ، انسانی اسمگلرز سے روابط ، کئی افسران برطرف
بندرگاہ سمیت مختلف سڑکیں اور سرحدی گزرگاہوں سے آمد ورفت معطل ہے،مظاہرین نے یونان بلغاریہ بارڈر بھی بند کر دیا جس سے سیکڑوں ٹرکوں کی قطاریں لگ گئیں۔
دوسری جانب پولیس نے کسانوں کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کا استعمال کیا، مظاہرین کا کہنا ہے کسانوں کو یورپی یونین امداد اور دیگر فنڈنگ میں 69 کروڑ ڈالر سے زائد کی کمی ہے۔
