بہاولنگر میں بھی گرین الیکٹرک بس سروس کا افتتاح کردیا گیا جس سے شہریوں کو سستی سفری سہولت میسر آگئی ۔
صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان اور وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے گرین الیکٹرک بس سروس کا افتتاح کیا۔
میانوالی میں 15 ستمبر سے الیکٹرک بس سروس کا آغاز
اس موقع پرصوبائی وزیربلال اکبر خان کا کہنا تھا کہ الیکٹرک بس سروس ماحول دوست ٹرانسپورٹ کی جانب اہم قدم ہے۔
الیکٹرک بسوں سے ایندھن کی بچت اور آلودگی میں واضح کمی متوقع ہے ،وزیرصحت خواجہ عمران نذیر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کے لیے جدید، آرام دہ اور کم خرچ سفری سہولت فراہم کرنا ترجیح ہے۔
الیکٹرا نے پاکستان میں سستی ترین الیکٹرک گاڑیاں متعارف کرا دیں
شہریوں نے الیکٹرک بس سروس کے آغاز پر خوشی کا اظہار کیا ہے ۔
