لاہور، صدر مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف سے مرکزی جمعیت اہل حدیث کے امیر اور سینیٹر حافظ عبدالکریم نے ملاقات کی، جس میں ڈی جی خان کی مجموعی سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔
پارٹی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملاقات دوستانہ اور تعمیری ماحول میں ہوئی، اس موقع پراسامہ عبدالکریم اور انس عبدالکریم بھی موجود تھے اورانہوں نے ملاقات میں تبادلہ خیال کے دوران اہم نکات پراپنے خیالات پیش کیے۔
ملاقات کے دوران دونوں جانب سے سیاسی اور انتظامی امور پر باہمی تعاون کے امکانات پر بھی غور کیا گیا۔
پیپلز پارٹی نے خورشید شاہ ، ندیم افضل کے ذریعے پی ٹی آئی کو حکومت بنانیکی پیشکش کی تھی ، مصدق ملک
بیان میں کہا گیا کہ اس طرح کے رابطے پارٹی میں ہم آہنگی قائم رکھنے اور علاقائی سیاسی صورتحال پر درست فیصلے کرنے کے لیے اہم ہیں۔
ملاقات کے دوران مستقبل میں سیاسی حکمت عملی اور تعاون کے ممکنہ اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
