لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے شہر میں چلنے والے تمام موٹرسائیکلوں پر سیفٹی انٹینا لگانے کا حکم دے دیا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرصدارت اجلاس ہوا۔ مریم نواز نے کہا کہ لاہور میں 6، 7 اور 8 فروری کو بسنت منائی جائے گی۔ ملک میں 25 سال کے بعد بسنت کا تاریخی تہوار منایا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ بسنت آرڈیننس کے مطابق قانون پر عملدرآمد کرائیں گے۔ اور موٹرسائیکلوں پر کل سے سیفٹی انٹینا لگانے کی مہم کا آغاز کر رہے ہیں۔
مریم نواز نے کہا کہ لاہور کے ہر موٹرسائیکل پر سیفٹی انٹینا لگانا لازمی ہو گا۔ بہار ثقافتی شہر لاہور میں واپس لوٹ رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی: گلشن اقبال میں 3 خواتین کے قتل کا معمہ حل، باپ بیٹا گرفتار
انہوں نے کہا کہ پوری دنیا سے جشن منانے لوگ لاہور کا رخ کریں گے۔
