مراکش میں 2 عمارتیں گرنے کے نتیجے میں 19 افراد ہلاک اور 16 زخمی ہو گئے۔
خبر ایجنسی کے مطابق مراکش کے شہر فاس کے زواغہ ضلع میں بدھ کی صبح 4 منزلہ دو رہائشی عمارتیں منہدم ہو گئیں۔
مقامی میڈیا کے مطابق علاقہ مکین اور رضاکار واقعے کے فوری بعد جائے حادثہ پر پہنچے اور امدادی کارروائی شروع کیں، رضا کاروں نے ملبے سے ایک بچے کو زندہ نکالا۔
جکارتہ ، بیٹری پھٹنے سے عمارت میں خوفناک آگ لگ گئی ، 20 افراد ہلاک
زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ، سرچ اینڈ ریسکیو ٹیمیں اب بھی جائے وقوعہ پر موجود ہیں ، ملبے تلے مزید افراد کے دبے رہنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
دوسری جانب حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
