سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ،عالمی اور مقامی مارکیٹ میں قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 12 ڈالر کم ہو گئی جس کے بعد فی اونس سونا 4 ہزار 207 ڈالر کا ہو گیا۔
عالمی مارکیٹ میں قیمت کم ہونے کے باعث پاکستان میں بھی فی تولہ سونا 1200 روپے سستا ہو گیا جس سے فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ ، 40 ہزار ، 662 روپے ہو گئی۔
پاکستانی ہر سال کتنے کلو سونا خریدتے ہیں؟ اعدادوشمار جاری
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 1029 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ ، 77 ہزار 796 روپے ہو گئی۔
واضح رہے گزشتہ روز بھی مقامی مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1900 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔
