امریکی ریاست فلوریڈا میں طیارہ ہائی وے پر ہنگامی لینڈنگ کرتے ہوئے کار پر جا گرا۔
امریکی میڈیا کے مطابق سنگل انجن بیچ کرافٹ 55 طیارے میں دو افراد سوار تھے۔ پائلٹ نے انجن میں خرابی کی اطلاع دی اور ہنگامی لینڈنگ کی کوشش کی تاہم طیارہ ایک ٹویوٹا کیمری پر جا گرا۔
حادثے میں 57 سالہ خاتون ڈرائیور زخمی ہوئیں جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پائلٹ اور اس کا ساتھی محفوظ رہے۔
روسی فوجی ٹرانسپورٹ طیارہ گر کر تباہ،7 افراد ہلاک
حادثے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ، طیارہ شاہراہ کے بیچ موجود میڈین پر پھنسا ہوا دیکھا جا سکتا ہے جبکہ آس پاس سڑک بھر میں ملبہ پھیلا تھا۔
A plane made an emergency landing on I-95 in Brevard County, FL.
The plane crashed into a Camry and the driver suffered minor injuries; both people on the plane were not injured…#driving #flying #crash #florida #FloridaMan #commute #florida pic.twitter.com/TghZeX8iWB
— Mrgunsngear (@Mrgunsngear) December 10, 2025
علاوہ ازیں فلوریڈا میں ہی ایک اور چھوٹا طیارہ ہنگامی لینڈنگ کے دوران پلیماؤتھ ایونیو کے قریب ڈی لینڈ ہائی اسکول کے پاس گر گیا، جس میں دو افراد زخمی ہوئے۔
