پاکستان اور برطانیہ کے درمیان ماحول کے تحفظ کیلئے 420 ملین پاؤنڈ کا معاہدہ طے پا گیا۔
وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک نے کہا کہ ملک میں موسمیاتی تبدیلی سب سے بڑا چیلنج ہے، موسمیاتی تبدیلی کےاثرات سے نمٹنے کیلئے اجتماعی کاوشیں درکار ہیں۔
موسمیاتی تبدیلی غیر معمولی چیلنج، پہلا کلائمیٹ فنڈ قائم کر دیا، وزیراعلیٰ بلوچستان
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور برطانیہ موسمیاتی تعاون میں بہترین تجربات شیئر کریں گے، ماحولیاتی منصوبوں سے سرمایہ کاری میں اضافہ ہو گا۔
اس موقع پر برطانوی وزیر بین الاقوامی امور نے کہا کہ ماحولیاتی تحفظ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔
