امریکی سائنسدان ہائنز وون فورسٹر نے 65 سال قبل پیشگوئی کی تھی کہ دنیا 13 نومبر 2026 کو اپنے اختتام کو پہنچے گی۔
وون فورسٹر کے مطابق انسانیت کے خاتمے کی بنیادی وجہ بڑھتی ہوئی آبادی ہوگی، جو زمین کی وسعت اور وسائل کی حد سے تجاوز کر دے گی۔
شدید گرمی کی لہر موت کے خطرات بڑھا دیتی ہے، نئی تحقیق
سائنسدان نے خبردار کیا کہ انسانی آبادی میں تیزی سے اضافہ آخرکار تباہ کن نتائج کا باعث بنے گا، انسانی نسل یا تو بڑھتی ہوئی آبادی کے اثرات سے یا خود تباہی کے ذریعے ختم ہو سکتی ہے، جس کی ممکنہ وجہ جوہری جنگ یا دیگر تباہ کن ذرائع ہو سکتے ہیں۔
وون فورسٹر نے اس بحران سے بچنے کے لیے ایک ممکنہ حل بھی تجویز کیا کہ آبادی کی نمو پر قابو پانا، بڑے خاندانوں پر بھاری ٹیکس جیسے اقدامات سے آبادی کے تیزی سے بڑھنے کو روکا جا سکتا ہے اور ممکنہ آفت سے بچا جا سکتا ہے۔
مزید دلچسپ بات یہ ہے کہ پیشگوئی کے مطابق یہ دن واقعی جمعہ 13 کو ہوگا، یعنی نومبر 13، 2026۔
اگرچہ وون فورسٹر کی یہ پیشگوئی دیگر کئی پیشگوئیوں میں سے ایک ہے، لیکن اس نے پائیداری، وسائل کے انتظام، اور انسانیت کے طویل مدتی مستقبل کے بارے میں اہم سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔
جگر کی صحت اور شوگر کنٹرول کرنے کیلئے 5 مفید مشروبات
متوقع تاریخ کے قریب آنے کے ساتھ ہی ماہرین اور عوام اس بات پر بحث و مباحثہ کر رہے ہیں کہ آیا یہ انتباہ محض مبالغہ آرائی ہے یا بڑھتی ہوئی آبادی اور ماحولیاتی بگاڑ واقعی دنیا کے لیے حقیقی خطرہ بن سکتا ہے۔
