تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان جھڑپوں میں 3 فوجیوں سمیت 12 افراد ہلاک اور 49 زخمی ہو گئے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کی سرحدوں پر جھڑپوں میں ایک بار پھر شدت آ گئی۔ جس کے نتیجے میں دونوں ممالک کی جانب سے ہلاکتوں کی تصدیق کی گئی ہے۔
جھڑپوں میں تھائی لینڈ کے 3 فوجی ہلاک اور 29 زخمی ہوئے۔ جبکہ کمبوڈیا نے 9 شہریوں کی ہلاکت اور 20 کے زخمی ہونے کی تصدیق کی۔
دونوں ممالک نے ایک دوسرے پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا۔ فائرنگ کے تبادلے کے بعد صورتحال مزید کشیدہ ہو گئی۔
یہ بھی پڑھیں: جکارتہ ، بیٹری پھٹنے سے عمارت میں خوفناک آگ لگ گئی ، 20 افراد ہلاک
تھائی لینڈ اور کمبوڈیا نے جھڑپیں رکوانے کے بجائے لڑائی جاری رکھنے کا عندیہ دے دیا۔ جس سے خطے میں امن و امان کے بگڑنے کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔