کچھ مشروبات ایسے ہیں جو جگر کی کارکردگی بہتر بنانے اور شوگر کے مریضوں میں خون میں شکر کی سطح کو مستحکم رکھنے میں معاون ثابت ہو سکتے ہیں۔
ماہرین غذائیت کے مطابق جب جگر متوازن طور پر کام کرتا ہے تو جسم میں گلوکوز کی مقدار کنٹرول میں رہتی ہے، اور درج ذیل مشروبات روزمرہ خوراک کے ساتھ شامل کرنے سے جگر کی صحت میں بہتری آ سکتی ہے۔
سیب یا مالٹا: سردیوں میں صحت اور توانائی کے لیے کون سا پھل زیادہ مفید؟
جگر اور ذیابیطس کے لیے مفید 5 مشروبات:
سبز چائے: اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور یہ مشروب جگر کی سوزش کم کرتا ہے اور چربی کے جمع ہونے کے امکانات کو محدود کرتا ہے۔ روزانہ 2 سے 3 کپ پینا فائدہ مند ہے۔
لیموں پانی: نیم گرم لیموں پانی جگر کی صفائی میں مدد دیتا ہے، ہاضمہ بہتر کرتا ہے اور خون میں شکر کی سطح مستحکم رکھنے میں معاون ثابت ہو سکتا ہے۔
چقندر کا رس: جگر کو زہریلے مادّوں سے پاک کرنے، جگر کی خلیوں کی بحالی اور خون کی گردش بہتر بنانے میں مفید۔ ہفتے میں 2 سے 3 بار پینا موزوں ہے۔
سیب سرکہ ملا پانی: کھانے سے پہلے ایک چمچ سیب سرکہ کو پانی میں ملا کر پینے سے چربی تحلیل کرنے اور انسولین کی حساسیت بہتر بنانے میں مدد ملتی ہے۔ اعتدال کے ساتھ اور ہمیشہ پانی میں ملا کر استعمال کریں۔
زیرہ کا پانی: 7 عام غلط فہمیاں جو صحت متاثر کر سکتی ہیں
ہلدی ملا پانی: ہلکی مقدار میں ہلدی ملا گرم پانی جگر کی سوزش کم کرتا ہے، ہاضمے کو بہتر بناتا ہے اور جگر کے لیے مفید مدافعتی اثرات فراہم کرتا ہے۔
ماہرین صحت کے مطابق یہ مشروبات ذیابیطس یا جگر کی بیماری کا علاج نہیں ہیں، بلکہ صحت مند زندگی کے معمولات، متوازن خوراک اور باقاعدہ ورزش کے ساتھ اپنانے پر جگر کی حفاظت اور شکر کے کنٹرول میں معاون ثابت ہو سکتے ہیں۔
