انڈونیشیا کے صدر پرابوو سوبیانتو کا وزیراعظم ہاؤس آمد پروزیراعظم شہباز شریف نے استقبال کیا۔
انڈونیشین صدر کو مسلح افواج کے دستوں نے گارڈ آف آنر پیش کیا ، اس موقع پر پاکستان اور انڈونیشیا کے قومی ترانے بجائے گئے۔
برادر اسلامی ملک کے صدر ابووسو بیانتو نے وزیراعظم شہباز شریف کو اپنے وفد کے ارکان جبکہ وزیراعظم شہباز شریف نے معزز مہمان کو اپنی کابینہ کے ارکان کا تعارف کرایا، اس کے بعد انڈونیشی صدر نے وزیراعظم ہاؤس کے احاطے میں پودا لگایا۔
نیول چیف کا بنگلادیش کا دورہ، اعلیٰ عسکری و دفاعی حکام سے ملاقاتیں
انڈونیشیا کے صدر اور وزیراعظم شہباز شریف میں وفود کی سطح پر بات چیت ہو گی۔
انڈونیشیا کے صدر پرابوو سو بیانتو گزشتہ روز 2 روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے تھے ۔اسلام آباد پہنچنے پر صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے پرتپاک استقبال کیا تھا۔
