پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی کا رجحان ، انڈیکس نے ایک بار پھر ایک لاکھ ، 69 ہزار کی حد کو چھو لیا ، دوسری جانب ڈالر قیمت میں بھی کمی دیکھی گئی ۔
کاروباری ہفتے کے دوسرے روز اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی ، کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 980 پوائنٹس اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس ایک لاکھ ،69 ہزار ،283 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔
سونا مزید مہنگا ، فی تولہ قیمت کتنی ہو گئی؟
گزشتہ روز بھی اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان رہا تھا ، کاروبار کے اختتام پر انڈیکس ایک لاکھ ، 38 ہزار 303 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب ڈالر کی قیمت میں کمی سلسلہ برقرار ہے ، ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر ایک پیسے سستا ہو گیا جس سے ڈالر کی قیمت 280 روپے ، 40 پیسے ہو گئی۔
