وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ پاکستان کو یو اے ای کے ساتھ اسٹریٹجک شراکت داری پر فخر ہے،متحدہ عرب امارات نے پاکستان کے معاشی استحکام میں اہم کردارادا کیا۔
متحدہ عرب امارات کے قومی دن عیدالاتحاد کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا ، وزیراعظم شہبازشریف نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی ، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اوروفاقی وزرا بھی تقریب میں موجود تھے ۔
امریکی صدر کے ساتھ ملاقات بہت اچھی رہی،شہبازشریف
اس موقع پر شہبازشریف نے کہا کہ یو اے ای کے قومی دن کی تقریب میں شرکت باعث اعزاز ہے،یو اے ای کی موجودہ قیادت نے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا۔
15لاکھ پاکستانی یو اے ای کی ترقی میں کردار ادا کررہے ہیں،قابل تجدید توانائی،مصنوعی ذہانت میں یو ا ے ای کی سرمایہ کاری کا خیر مقدم کرینگے۔انہوں نے یو اے ای کے یوم اتحاد پر اماراتی قیادت اور عوام کو مبارکباد بھی پیش کی ۔
یواے ای کے سفیر کا اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ دونوں ملکوں کے 5دہائیوں سے دیرینہ اور برادرانہ تعلقات ہیں، وقت کے ساتھ دونوں ملکوں کے تعلقات مضبوط ہوئے ہیں۔
یو اے ای سے پاکستان کیلئے کم قیمت پر براہ راست پروازوں کا اعلان
سالم محمد الزاعابی نے مزید کہا کہ پاکستان میں مختلف شعبے سرمایہ کاری کے لئے پرکشش ہیں۔
