اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ مذاکرات سے انکار نہیں کیا ہے۔ ہم تو جمہوریت کا فروغ چاہتے ہیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مضبوط فوج ہی مضبوط پاکستان کی ضامن ہے۔ اور ہم چاہتے ہیں معاملات افہام و تفہیم سے حل ہوں۔
انہوں نے کہا کہ مذاکرات سے کبھی انکار نہیں کیا۔ ہم حالات بہتر کرنا چاہتے ہیں۔ اور ہم ملک میں جمہوریت کا فروغ چاہتے ہیں۔ تاہم جو کچھ ہوا غلط ہوا۔ اور کچھ عناصر آگ لگوانا چاہتے ہیں۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہم نے ادارے کے مثبت کردار کو ہمیشہ سراہا ہے۔ تاہم کچھ لوگ ادارے اور پی ٹی آئی کے درمیان دراڑ ڈالنا چاہتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور اداروں کیخلاف بات کرنے والی زبان کھینچ لی جائے گی،طلال چوہدری
انہوں نے کہا کہ ایک دوسرے کو خطرہ سمجھنا ملک کے مفاد میں نہیں ہے۔ بلکہ مل بیٹھ کر معاملات کو حل کرنا چاہیے۔
