وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب (muhammad aurangzeb)کا کہنا ہے کہ مڈل مین کسانوں کا استحصال کرتا ہے ،چھوٹے کسانوں کو سبسڈی دیں گے ،اسٹیٹ بینک اور دیگر بینکوں کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔
بڑے پیمانے پر ٹیکس چوری اور محصول وصول کرنے کی انتہائی خراب صورتحال سے متعلق توجہ دلاؤ نوٹس پر قومی اسمبلی میں جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انکم ٹیکس میں 28 فیصد اضافہ ہوا ہے،موجودہ اصلاحات کے بعد یہ ہرگز نہیں کہا جاسکتا کہ بہتری نہیں آرہی۔
کم اور متوسط آمدن والا طبقہ معیشت میں اہم کردار ادا کرتا ہے، محمد اورنگزیب
ری ٹیلرز اور ہول سیلرز سے 198 ارب روپے ٹیکس اکٹھا کیا گیا،ٹیکس محصولات میں اضافےکیلئے ٹیکنالوجی استعمال کررہے ہیں،تمباکو کے شعبے میں بھی ٹیکس محصولات میں اضافہ ہوا ہے۔
مجموعی طور پر 27 فیصد ریونیو وصولی میں اضافہ ہوا تھا،اس سال ٹیکسٹ ٹو جی ڈی پی شرح 11فیصد ہو جائے گی ،ایف بی آر اصلاحات کی وجہ سے ریونیو وصولی میں بہتری آرہی ہے ۔
وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کی سعودی ہم منصب سے ملاقات
انہوں نے مزید کہا کہ ٹیکس کی بنیاد بڑھا رہے ہیں ،سیمنٹ اور شوگر انڈسٹری پر بھی اب فوکس کررہے ہیں۔
