ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتے معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
ادارہ شماریات پاکستان کے مطابق 4 دسمبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں شمالی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط قیمت 1379 روپے رہی، جو گزشتہ ہفتے کے مقابلے میں 0.39 فیصد زیادہ ہے۔
اس سے قبل اوسط قیمت 1374 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔ جنوبی شہروں میں بھی ہلکا اضافہ دیکھا گیا، جہاں فی بوری اوسط قیمت 1441 روپے رہی، جو گزشتہ ہفتے کے مقابلے میں 0.06 فیصد زائد ہے۔ پچھلے ہفتے اوسط قیمت 1440 روپے تھی۔
شہری سطح پر قیمتوں کی تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں فی بوری قیمت 1367 روپے، راولپنڈی میں 1361 روپے، گوجرانوالہ میں 1400 روپے، سیالکوٹ میں 1370 روپے، لاہور میں 1466 روپے، فیصل آباد میں 1370 روپے، سرگودھا میں 1373 روپے، ملتان میں 1397 روپے، بہاولپور میں 1400 روپے، پشاور میں 1370 روپے اور بنوں میں 1300 روپے ریکارڈ کی گئی۔
سیمنٹ کی فروخت میں 11 فیصد اضافہ، برآمدات میں کمی
اسی طرح جنوبی علاقوں میں کراچی میں 1378 روپے، حیدرآباد میں 1428 روپے، سکھر میں 1500 روپے، لاڑکانہ میں 1407 روپے، کوئٹہ میں 1490 روپے اور خضدار میں فی بوری قیمت 1443 روپے رہی۔
