چیف آف آرمی اسٹاف اینڈ چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا ہے کہ بھارت کسی خود فریبی یا گمان کا شکار نہ رہے ، اگلی بار پاکستان کا جواب اس سے بھی برق رفتار اور شدید ہو گا۔
تینوں مسلح افواج کے افسران سے خطاب کرتے ہوئے فیلڈ مارشل نے کہا کہ طالبان رجیم کو فتنہ الخوارج یا پاکستان میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہو گا ، پاکستان امن پسند ملک ہے ، پاکستان کی خودمختاری اورعلاقائی سالمیت پر آنچ نہیں آنے دیں گے،کسی کو بھی ہمارے عزم کو آزمانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر کی بطور چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی کا نوٹی فکیشن جاری
انہوں نے مزید کہا کہ سب یہ جان لیں کہ پاکستان کا تصور ناقابل تسخیر ہے، پاکستان کی حفاظت جانبازوں اور متحد قوم کے پختہ عزم نے کر رکھی ہے، نئے قائم ہونے والے ڈیفنس فورسز ہیڈ کوارٹرز میں بنیادی تبدیلی تاریخی ہے۔
فیلڈ مارشل کا کہنا تھا کہ ملٹی ڈومین آپریشنز کو تینوں افواج کےمتحد نظام کے تحت مزید بہتر کریں گے، ڈیفنس فورسز ہیڈ کوارٹرز کا قیام تبدیلی کی جانب ایک ضروری قدم ہے، ہر سروس اپنی آپریشنل تیاریوں کیلئے انفرادیت برقرار رکھے گی۔
پاکستان یہاں سے اب اونچی اڑان کی طرف جائے گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
انہوں نے کہا کہ ڈیفنس فورسز کا ہیڈکوارٹر سروسز کے آپریشن کو مربوط اور ہم آہنگ کرے گا، بالا کمانڈ کی یکجہتی کے ساتھ تینوں افواج اندرونی خود مختاری اور تنظیمی ڈھانچہ برقرار رکھیں گی۔
