سندھ ہائیکورٹ نے موسم سرما کی تعطیلات کا شیڈول جاری کر دیا۔
تعطیلات کے اعلامیے کے مطابق سندھ ہائیکورٹ کے تمام بینچز اور سرکٹ کورٹس میں 26 دسمبر سے 9 جنوری تک چھٹیاں ہوں گی۔
موسم سرما کی تعطیلات کے دوران صرف اہم اور فوری نوعیت کے مقدمات کی سماعت ہو گی، ان چھٹیوں کے دوران عدالتی اوقات کار پیر تا جمعرات صبح ساڑھے نو سے دوپہر ایک بجے تک ہوں گے۔
مسلم لیگ (ن) کے عابد شیر علی بلامقابلہ سینیٹر منتخب ہو گئے
جمعہ والے دن عدالتی اوقات صبح 9 بجے سے 12 بجے تک ہوں گے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ عدالتی عملہ 26 دسمبر سے 3 جنوری کے دوران چار دن کی تعطیل لے سکتا ہے، عدالتی عملے کی چھٹیاں ان کے کام سے مشروط کی گئی ہیں۔
