جی ایچ کیو میں چیف آف ڈیفنس فورسز کے اعزاز میں گارڈ آف آنر کی پروقار تقریب منعقد ہوئی، جس میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نشان امتیاز (ملٹری)، ہلالِ جرات، چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز کو تینوں مسلح افواج کے دستوں نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔
یہ تقریب فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بطور پاکستان کے پہلے چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی کے موقع پر منعقد کی گئی، جس میں چیف آف دی نیول اسٹاف اور چیف آف ائیر اسٹاف سمیت اعلیٰ عسکری حکام نے شرکت کی۔
اعزازی دستے نے مہمانِ خصوصی کو جنرل سلامی پیش کی، جبکہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اعزازی دستے کا معائنہ بھی کیا۔
فوج سیاسی جماعتوں سے بات کرنے میں دلچسپی نہیں رکھتی،ڈی جی آئی ایس پی آر
