وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ خطے میں علاقائی تعاون کے تناظر میں اقتصادی، ڈیجیٹل، عوامی رابطے کی اہمیت بڑھ چکی ہے۔
وزیراعظم شہبازشریف نے سارک چارٹر ڈے پر رکن ممالک کی حکومتوں اور عوام کو مبارکباد کا پیغام دیا، انہوں نے کہا کہ چالیس سال قبل سارک کی بنیاد رکھی گئی تھی۔
وزیراعظم نے کہا کہ سارک کا مقصد خطے کے ممالک کے درمیان مکالمے کوفروغ دے کرتعلقات کومستحکم کرنا تھا، بدقسمتی سے علاقائی، سیاسی عوامل کے باعث یہ مقاصد مکمل طور پر حاصل نہیں ہو سکے۔
شہباز شریف نے کہا کہ خطے میں علاقائی تعاون کے تناظر میں اقتصادی، ڈیجیٹل، عوامی رابطے کی اہمیت بڑھ چکی ہے، ہمیں مل کر ایسے روابط کو تقویت دینا ہوگی جو تجارت، سرمایہ کاری، جدت اور ثقافتی تبادلے کو فروغ دیں۔
پنجاب بھر میں ٹرانسپورٹرز کی پہیہ جام ہڑتال ، مسافروں کو شدید مشکلات
ہمارا خطہ غربت، صحت عامہ، موسمیاتی تبدیلی، غذائی و توانائی کے عدم تحفظ کے چیلنجز کا سامنا کر رہا ہے، یہ چیلنجزسرحدوں سے بالاتر ہیں، ان کا حل باہمی اعتماد، نیک نیتی، اجتماعی تعاون کے ساتھ ممکن ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ باہمی تعاون، برابری، احترام اور مثبت روابط سب کیلئے بہتر مستقبل کی ضمانت بن سکتے ہیں۔
