انسداد دہشت گردی عدالت نے سانحہ 9 مئی کے پانچ مقدمات میں استغاثہ کے گواہ پولیس اہلکار کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
انسداد دہشتگردی عدالت کراچی میں مقدمات کی سماعت کے دوران تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ، راجہ اظہر، خرم شیر زمان و دیگر پیش ہوئے۔
آڈیو لیک کیس ، علی امین گنڈا پور کے ناقابل ضمانت وارنٹ ، گرفتار کرنے کا حکم
شاہ فیصل تھانے میں درج 9 مئی مقدمے میں استغاثہ کے گواہ کی غیر حاضری پر عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے استغاثہ کے گواہ پولیس اہلکار سجاد کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا۔ بعد ازاں عدالت نے مقدمات کی مزید سماعت 24 دسمبر تک ملتوی کر دی۔
پولیس کے مطابق پی ٹی آئی رہنماؤں و کارکنان کے خلاف 9 مئی کےمقدمات فیروز آباد، ٹیپو سلطان ، شاہ فیصل کالونی ، ٹاؤن اور لانڈھی تھانے میں درج ہیں۔
