ڈھاکہ میں اجتماعی قبرکی کھدائی، 114 افرادکی لاشیں موجود ہونے کا امکان ہے۔
عالمی میڈیا کا کہنا ہے کہ لاشیں ممکنہ طور پر حسینہ واجد دور کے کریک ڈاؤن میں مرنے والوں کی ہیں، اجتماعی قبر کی کھدائی کا عمل اقوام متحدہ کی مدد سے کیا جا رہا ہے۔
گزشتہ روز اجتماعی قبر کی کھدائی کا آغاز کیا گیا ہے، ڈی این اے مشکل، ہڈیوں سے تحقیقات میں وقت درکار، مذہبی رسومات کے مطابق دوبارہ تدفین کی جائے گی۔
تربیتی مشق کے دوران بھارتی فوج کا ٹینک نہر میں ڈوب گیا، ایک فوجی ہلاک
عالمی میڈیا کے مطابق ارجنٹائن کے فرانزک ماہر لوئیس فونڈی بریڈر مشاورت فراہم کر رہے ہیں، وہ دہائیوں سے دنیا بھر میں اجتماعی قبروں کی بازیابی اور شناخت کی مہمات کا تجربہ رکھتے ہیں۔
