پاکستان میں کرپٹو اور دیگر ڈیجیٹل اثاثوں کے منظم اور محفوظ استعمال کے لیے ریگولیٹری اصلاحات اور قوانین پر اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔
بائننس کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر رچرڈ ٹینگ، اعلیٰ سطحی کمپنی وفد کے ہمراہ، 6 دسمبر کو وزیراعظم شہباز شریف اور چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر سے الگ الگ ملاقاتیں کیں، جن میں ملک میں ابھرتے ہوئے ورچوئل اثاثوں کے لیے پالیسی فریم ورک پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
شناختی کارڈ پر موجودہ پتہ تبدیل کرانے کا آسان طریقہ
رپورٹ کے مطابق اس سے قبل 3 دسمبر کو فنانس ڈویژن میں ایک اہم اسٹرٹیجک میٹنگ منعقد ہوئی، جس میں وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، پاکستان ورچوئل ایسٹس ریگولیٹری اتھارٹی (PVARA) کے چیئرمین بلال بن ثاقب، اسٹیٹ بینک کے سینئر حکام اور بڑے تجارتی بینکوں کے نمائندے شریک ہوئے۔
اجلاس میں پاکستان کی کرپٹو مارکیٹ کے لیے واضح قواعد بنانے، قانونی ضوابط مضبوط کرنے اور عالمی معیارات کے مطابق کام کرنے پر غور کیا گیا۔
ملاقاتوں کے دوران بائننس کے سی ای او نے پاکستان کے ساتھ تکنیکی تعاون، سرمایہ کاروں کے تحفظ اور عالمی معیار کی تعمیل کو فروغ دینے کے لیے مشترکہ اقدامات کی پیشکش کی۔
پانچ ،سات، دس اورپندرہ کلو واٹ کے سولر پینل سسٹمز کی قیمتوں میں حیرت انگیز کمی
دوسری جانب حکومتی اور ریگولیٹری اداروں نے ورچوئل اثاثوں سے متعلق مستقبل کی پالیسی میں شفافیت، قانون نافذ کرنے کے جدید میکنزم اور بین الاقوامی معیارات سے ہم آہنگ نظام بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔
