وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں غیر قانونی مقیم افغانیوں کیخلاف فوری کارروائی کا حکم دیدیا گیا۔
ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا، ایس ایس پی آپریشنز قاضی علی رضا سمیت تمام ایس ایچ اوز نے شرکت کی۔شہر کی سکیورٹی اور عوام کے تحفظ کے لیے سخت احکامات جاری کئے گئے۔
اسلام آباد ٹریفک پولیس کی جانب سے 8اور 9دسمبر کے لئے ٹریفک ایڈوائزری جاری
اس موقع پر ڈی آئی جی کا کہنا تھا کہ غیر قانونی مقیم افراد کے جرائم میں ملوث ہونے کے ٹھوس شواہد ملے ہیں۔ قبضہ مافیا، غیر قانونی اسلحہ اور منشیات فروشوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی ہے۔
ایسے عناصر کے خلاف سخت سے سخت قانونی کارروائی عمل میں لائیں ،سنگین جرائم میں ملوث متحرک گینگز کے خلاف کریک ڈاؤن کریں۔
کار و موٹر سائیکل چوری میں ملوث گروہوں کے خلاف موثر کارروائیاں کی جائیں،شہر میں گشت اور چیکنگ کو بامقصد بنایا جائے۔
اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں موسم شدید سرد رہنے کا امکان
شہریوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں،تمام افسران شہر کی سکیورٹی اور امن و امان برقرار رکھنے کے لیے متحرک رہیں۔
