ایکس سروس مین سوسائٹی (ex servicemen society)کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی دہشتگردوں کی سہولت کار بن چکی ہے، پابندی لگنی چاہیے ۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے عہدیداروں نے کہا کہ ایک سیاسی جماعت قومی سلامتی اداروں کیخلاف کھل کر سامنے آگئی،یہ سیاسی نہیں دہشت گرد جماعت بن گئی ، پابندی عائد کی جائے۔
پی ٹی آئی مائنس ون پر نہیں آئی تو پوری پارٹی مائنس ہو گی، فیصل واوڈا
فیلڈ مارشل کے خلاف منفی پراپیگنڈےکی مذمت کرتے ہیں ،پی ٹی آئی بھارت اور دہشتگردوں کے ہاتھوں میں کھیل رہی ہے ،پی ٹی آئی کو صرف حکومت چاہیے،حکومت مل جائے تو یہ فیلڈ مارشل کے گیت گانا شروع کر دیں گے۔
بانی پی ٹی آئی9مئی کا ملزم ہے،مقدمات کا جلد فیصلہ کر کے سزا دی جائے،فیلڈ مارشل نے پوری دنیا کے سامنے خود کو پاکستان کا محافظ ثابت کیا ۔
جنرل ریٹائرڈ عبد القیوم نے کہا کہ ملک میں استحکام لانے کیلئے اتحاد کی ضرورت ہے۔ازلی دشمن بھارت ہے اور اس نے پاکستان کے خلاف جارحیت کی ،قوم کی دعاؤں سے فتح حاصل کی ۔
پی ٹی آئی کو فیصلہ کرنا ہو گا کہ وہ ریاست کیساتھ ہے یا متنازعہ قیادت کے، احسن اقبال
بھارت افغانستان کی سرزمین کو ہمارے خلاف استعمال کر رہا ہے،ادارے کے لیڈر کو نشانہ بنانا ادارے کو نشانہ بنانا ہے۔
