وزیراعلیٰ سہیل آفریدی (Sohail Afridi)کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا لیبارٹری نہیں ، پالیسی وہی ہوگی جو عوام چاہیں گے۔
پشاور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کے مفاد میں جو ہوگا ہم ساتھ دیں گے، یہ کہتے ہیں خیبرپختونخوا سکیورٹی معاملات پر سنجیدہ نہیں ، ہمارا قصور نہیں، آپ اپنی پالیسیاں تبدیل کریں۔ہم پالیسی پر تنقید برائے تنقید نہیں کرتے، ان کا حل بھی بتاتے ہیں۔
خیبرپختونخوا میں گورننس ہے تو عوام نے تیسری بار منتخب کیا،گورننس وہاں نہیں جہاں آئی ایم ایف نے چارج شیٹ دی ہے۔
ایم پی اے عبدالغنی آفریدی کے قافلے کی گاڑی حادثے کا شکار
انہوں نے مزید کہا کہ پشاور کے لیے 100 ارب روپے کا پیکیج لا رہے ہیں جس میں پانچ ہزار بیڈز کا میڈیکل کمپلیکس ، رنگ روڈ اور جی ٹی روڈ پر انڈر پاسسز اور فلائی اوورز بھی شامل ہونگے۔
5 ہزار 300 ارب روپے عوام کے ٹیکس کا پیسہ ہےکوئی اپنی جیب سے نہیں لایا، ایلیٹ مافیا نے یہ پیسے چرائے، یہ پیسے ہم کھانے نہیں دیں گے اورکھانے والوں کو معاف نہیں کیا جائیگا۔
