نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے دھند کے موسم کی ٹریول ایڈوائزری جاری کر دی۔
ترجمان موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ دھند میں حدِ نگاہ متاثر ہونے کی وجہ سے حادثات میں اضافے کا خدشہ بڑھ جاتا ہے۔
شدید دھند کی صورت میں موٹروے کو عارضی طور پر بند کیا جا سکتا ہے، ترجمان موٹروے پولیس نے کہا کہ پریشانی سے بچنے کے لیے شہری صبح 10 بجے سے رات 8 بجے کے درمیان سفر مکمل کریں۔
ترجمان نے کہا کہ رات کے وقت غیر ضروری سفر سے گریز کریں، گاڑی میں فوگ لائٹس کا استعمال کریں، وائپرز درست حالت میں رکھیں، اگلی گاڑی سے فاصلہ معمول سے زیادہ رکھیں۔
موسم کے حوالے سے اہم پیشگوئی سامنے آ گئی
دھند میں ہائی بیم کا استعمال ہرگز نہ کریں، اس سے حدِ نگاہ مزید کم ہو جاتی ہے۔ سفر شروع کرنے سے قبل روڈ اپڈیٹس کے لیے ہیلپ لائن 130,موٹروے پولیس سوشل میڈیا ہینڈلس @nhmp یا ریڈیو ایف ایم 95 سے رجوع کریں۔
ترجمان نے کہا کہ موٹروے پولیس عوام کے محفوظ سفر کو یقینی بنانے کے لیے ہر دم کوشاں ہے، آپ کا تحفظ ہمیں عزیز ہے۔
