آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد، وادیٔ نیلم اور گرد و نواح کے علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.3 جبکہ اس کی گہرائی 10 کلو میٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز بالاکوٹ کے جنوب مشرق میں 10 کلومیٹر دور تھا۔
انڈونیشیا میں 6.2 شدت کا زلزلہ ، سونامی وارننگ جاری نہیں کی گئی
زلزلے کے جھٹکوں کے بعد شہریوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔ لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں، دفاتر اور دکانوں سے باہر نکل آئے تاہم کسی جانی اور مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
