فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے اسرائیلی افواج کے خلاف ہتھیار پھینکنے پر مشروط آمادگی ظاہر کر دی۔
ترک میڈیا کے مطابق حماس کے سربراہ حماس خلیل الحیہ نے کہا کہ اسرائیل فلسطینی سرزمین سے قبضہ ختم کرے تو وہ اپنے ہتھیار فلسطینی اتھارٹی کے حوالے کونے کو تیار ہیں۔
حماس کا ٹرمپ کی کوششوں کا اعتراف، قیدیوں کے تبادلے کے بعد جنگ نہ ہونے کی یقین دہانی
خلیل الحیہ کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی ایسی افواج کی تعیناتی قبول کرتے ہیں، جو علیحدہ فورس کے طور پر سرحدوں کی نگرانی کرے اور غزہ میں جنگ بندی کی پاسداری کو یقینی بنائے۔
دوسری جانب اسرائیل کی جانب سے غزہ جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزیاں جاری ہیں اور قابض فوج نے تازہ کارروائیوں میں مزید 7 فلسطینیوں کو شہید کر دیا۔
