محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہنے کی پیشگوئی کر دی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گلگت بلتستان، کشمیر، شمالی بلوچستان اور بالائی خیبر پختونخوا میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔
پنجاب اور خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں میں اسموگ اور چند مقامات پر دھند پڑنے کی توقع ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا، شمالی علاقوں اور شمالی بلوچستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہا۔
محکمہ موسمیات کی سردی میں اضافے کی پیشگوئی
محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے کم درجہ حرارت لہہ میں منفی 9 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، اسکردو اور گوپس میں درجہ حرارت منفی 5 ڈگری سینٹی گریڈ، قلات، دیر، بگروٹ اور گلگت میں درجہ حرارت منفی 3 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔
