پنجاب کی ماحولیاتی تحفظ ایجنسی (ای پی اے) نے پنجاب یونیورسٹی کی چند دھواں چھوڑنے والی بسوں پر پابندی عائد کر دی ہے۔
ایجنسی کی ٹیموں نے کینال روڈ پر بسوں کو روکا اور چیک کرنے پر معلوم ہوا کہ وہ شدید دھواں خارج کر رہی تھیں۔
علاوہ ازیں، ان کے پاس بس کا ضروری فٹنس سرٹیفیکیٹ بھی موجود نہیں تھا، جس پر بسوں کو ضبط کر لیا گیا اور ان کے خلاف ماحولیاتی ایکٹ کے تحت قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔
یہ کارروائی اس بڑے منصوبے کا حصہ ہے جس میں پنجاب بھر کی یونیورسٹیوں، کالجوں، سکولوں اور ہسپتالوں کی دھواں چھوڑنے والی بسوں کو سڑکوں پرآنے سے روکا جا رہا ہے۔
آسٹریلیا نے افغان چیف جسٹس، 3 وزرا پر مالی اور سفری پابندیاں عائد کر دیں
ای پی اے کا کہنا ہے کہ پرانی اورناقابلِ قبول بسیں اور بھاری گاڑیاں صوبے میں فضائی آلودگی میں سب سے بڑے کردار کی حامل ہیں، خاص طور پرلاہوراوردیگربڑے شہروں میں سموگ کی شدت بڑھ چکی ہے۔
ماحولیاتی ایجنسی نے صوبے بھر میں اس طرح کی بسوں اور بھاری گاڑیوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن شروع کر دیا ہے تاکہ شہری صحت اورماحول کی حفاظت یقینی بنائی جا سکے۔
ای پی اے نے شہریوں سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ آلودہ گاڑیوں کے خلاف رپورٹ کریں تاکہ فضائی معیار بہتر بنایا جا سکے۔
