سپین کے شہر الیکانٹے میں ایک خاتون کو دفتر وقت سے بہت جلد پہنچنے پر کمپنی سے برطرف کر دیا گیا، جس کے بعد ملازمہ نے عدالت میں مقدمہ دائر کیا۔
رپورٹ کے مطابق نوجوان خاتون کی عادت تھی کہ وہ صبح 6:45 سے 7:00 بجے کے درمیان دفتر پہنچ جاتی تھیں، حالانکہ ان کے معاہدے کے مطابق کام کا آغاز 7:30 بجے ہونا تھا، اس وجہ سے وہ اپنے ساتھیوں سے پہلے کام شروع کر دیتی تھیں، جو مالک کو پسند نہیں آیا۔
رس گلے ختم ہونے پر شادی ہال میدان جنگ بن گیا، ویڈیو وائرل
خاتون 2023 میں پہلی بار اس رویے پر انتباہ کیا گیا، مگر وہ اس پر عمل نہ کرتے ہوئے دفتر بہت جلد آنے کا سلسلہ جاری رکھا، اس سال کے آغاز میں مالک نے انہیں سنگین بدانتظامی کے الزام میں برطرف کر دیا۔
مالک کا کہنا تھا کہ اتنی جلدی پہنچنے کی وجہ سے ملازمہ کے پاس کام نہیں تھا اور وہ کمپنی میں کوئی حصہ نہیں ڈال رہی تھیں۔ ملازمہ نے اس فیصلے کو چیلنج کیا اور الیکانٹے کی سوشل کورٹ میں اپیل دائر کی۔
شادی کے 20 منٹ بعد ہی دلہن نے شوہر کے ساتھ رہنے سے انکار کر دیا
عدالت نے مالک کے حق میں فیصلہ سنایا اور کہا کہ ملازمہ نے بار بار انتباہات کو نظر انداز کیا اور اس کا رویہ ملازم اور مالک کے باہمی تعلقات پر منفی اثر ڈال رہا تھا۔
عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ ملازمہ کا رویہ اعتماد اور وفاداری کے تعلقات پر اثر انداز ہوا، اور اس رویے کو کافی سنگین سمجھا جاتا ہے، جس کی بنیاد پر ملازمت ختم کرنا جائز قرار دیا گیا۔
