خیبرپختونخوا حکومت نے سول سرونٹس قواعد 1989 میں ترمیم کر دی۔
ترمیم کے مطابق دہشتگردی کے واقعے میں دوران ڈیوٹی شہید ملازم کے بیٹے یا بیوہ کو ملازمت کی اجازت ہو گی۔
اپوائنٹنگ اتھارٹی شہید ملازم کے وارث کو سرکاری ملازمت دینے کی مجاز ہوگی، کمسن بچے کی صورت میں بیوہ کو بی پی ایس 3 تا 11 صوبائی یا بی پی ایس 12 ضلعی آسامی دی جائے گی۔
تقرر کیلئے مقررہ عہدے کی کم از کم اہلیت لازمی قرار دی گئی ہے، دوران ڈیوٹی شہید ملازم کی دو بیواؤں کی صورت میں پہلی بیوہ کو ترجیح دی جائے گی۔
ایک شخص قومی سلامتی کیلیے خطرہ بنا ہوا ہے وہ سمجھتا ہے میں نہیں تو کچھ نہیں، ترجمان پاک فوج
ترمیم کے مطابق اعلیٰ پے اسکیل کی آسامی خالی ہو تو اسی پر تقرری کی جائے گی، سہولت صرف غیر کمیشنڈ عہدوں پر لاگو ہو گی، خیبرپختونخوا حکومت نے نوٹیفکیشن کو آفیشل گزٹ میں شائع کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔
