معروف ٹک ٹاکر پیاری مریم کے دورانِ زچگی انتقال کے بعد سامنے آنے والے ان کے آخری ولاگ نے سوشل میڈیا پر نئی بحث کو جنم دے دیا ہے۔
مریم نے اپنی ویڈیو میں حمل کے آخری ایام، گھر والوں کی خوشی، بچوں کی تیاریوں اور اپنی روزمرہ کی کیفیت کے بارے میں گفتگو کی تھی، ولاگ میں وہ مداحوں سے اپنی اور اپنے ہونے والے بچوں کی صحت کے لیے دعا کی درخواست بھی کرتی دکھائی دیتی ہیں۔
نہ بیٹیاں ، نہ بیٹے: دھرمیندر اپنی کروڑوں کی زمین کس کے نام کرگئے ؟
پیاری مریم کی وفات کے بعد ان کا یہ ولاگ تیزی سے وائرل ہوگیا، جس کے بعد سوشل میڈیا پر ”اوور شیئرنگ کلچر“، نجی زندگی کے حد سے زیادہ اظہار، اور سوشل میڈیا دباؤ جیسے موضوعات پر بحث چھڑ گئی ہے۔
سوشل میڈیا پر بعض صارفین نے اسے ”نظرِ بد“ سے جوڑتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا پر ہر لمحہ شیئر کرنا بعض اوقات غیر ضروری خطرات کا باعث بن سکتا ہے۔
اسپوٹائفائی کی 2025 رپورٹ میں طلحہ انجم سب سے زیادہ سنے جانے والے گلوکار قرار
دوسری جانب پیاری مریم کے مداح اور ساتھی ٹک ٹاکرز نے ان کی اچانک موت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ صارفین مریم اور ان کے بچوں کے لیے دعائیں کر رہے ہیں جبکہ سوشل پلیٹ فارمز پر تعزیتی پیغامات کا سلسلہ جاری ہے۔
واضح رہے کہ جمعرات 4 دسمبر کو مریم کے شوہر احسان علی نے اپنی مرحومہ بیوی کے انسٹاگرام اسٹوری پر یہ المناک خبر شیئر کی۔ انہوں نے جڑواں بیٹوں کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے دعاوں کی درخواست کی، اور یہ بھی تصدیق کی کہ بچے محفوظ ہیں۔
