کراچی، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ این آئی سی وی ڈی کو درست سمت پر لے جانے والے تمام ڈاکٹرز کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
2011 میں اٹھارویں ترمیم کے بعد یہ اسپتال صوبائی حکومت کے کنٹرول میں آئے اوران کی ترقی میں خاطر خواہ پیش رفت ہوئی ہے۔
مراد علی شاہ نے بتایا کہ 2011 میں جناح، این آئی سی وی ڈی اوراین آئی سی ایچ کا مجموعی بجٹ صرف 11 ملین روپے تھا، لیکن آج ان تینوں اسپتالوں کا بجٹ 40 ارب روپے تک پہنچ چکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ 2017 میں انہیں پیشنٹ ایڈ فاؤنڈیشن کی جانب سے جناح اسپتال میں مدعو کیا گیا تھا، جہاں انہوں نے وعدہ کیا کہ عوامی فنڈزکے مساوی رقم سندھ حکومت فراہم کریگی۔
این آئی سی وی ڈی میں عالمی معیار کا علاج، صوبوں کو فنڈز کی منتقلی درست فیصلہ تھا، بلاول بھٹو
وزیر اعلیٰ نے اعلان کیا کہ 17 ملین ڈالر سے فیصل ایدھی این آئی سی ایچ میں میڈیکل ٹاور تعمیر کرنا چاہتے ہیں، جس پر میں کابینہ میں بات کروں گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ دنیا کا سب سے بڑا اسپتال یوکے میں 2800 بیڈز کا ہے، جبکہ کراچی میں 5000 بیڈز کا اسپتال تعمیر کیا جائے گا، جو ملکی صحت کے شعبے میں ایک تاریخی قدم ہوگا۔
مراد علی شاہ نے اس موقع پر صحت کے شعبے میں مزید ترقی اور سہولیات بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
