(فیضان خان) روس نے ساڑھے پانچ کروڑ روپے کے بقایا جات ادا نہ ہونے پر پاکستان پوسٹ کی سروسز معطل کر دی ہیں۔
وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے اس حوالے سے قومی اسمبلی میں تحریری جواب جمع کرایا ہے۔
تحریری جواب کے مطابق روسی پوسٹ نے بقایا جات کی عدم ادائیگی کے باعث اگست 2025 سے پاکستان پوسٹ کی میل سروس بند کر دی ہے۔
وفاقی وزیر کے مطابق پاکستان پوسٹ کے ذمے مجموعی طور پر 5 کروڑ 50 لاکھ روپے کے واجبات ہیں جو 2021 سے ادا نہیں کیے گئے۔
مزید بتایا گیا کہ 12 نومبر 2021 تک پاکستان پوسٹ پر 31 کروڑ روپے سے زائد کی رقم مختلف اداروں کو ادا کرنا باقی ہے۔
روس میں اسنیپ چیٹ اور ایپل کی ویڈیو کالنگ سروس بند
وزیرِ مواصلات نے کہا کہ فنڈز کی فراہمی کے بعد روسی پوسٹ کے واجبات ادا کر دیے جائیں گے اور سروس بحالی ممکن ہو سکے گی۔
