عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھائو جاری ، آج پھر قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 3 ہزار روپے مہنگا ہو گیا جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ ،44 ہزار 462 روپے ہو گئی۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 2 ہزار 572 روپے کا اضافہ ہوا جس سے نئی قیمت 3 لاکھ 81 ہزار 54 روپے ہو گئی۔
پاکستانی ہر سال کتنے کلو سونا خریدتے ہیں؟ اعدادوشمار جاری
دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کے بھاؤ میں 30 ڈالر کا اضافہ ہوا جس سے فی اونس سونا 4 ہزار 221 ڈالر کا ہو گیا۔
واضح رہے گزشتہ روز مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قمیت میں 1700 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔
کا ہوگیا
