کیلیفورنیا: یوٹیوب نے اپنے صارفین کے لیے ایک منفرد اور معلوماتی فیچر متعارف کرا دیا۔
یوٹیوب کے متعارف کرائے گئے نئے فیچر میں صارف پورے سال میں دیکھی گئی ویڈیوز کی مکمل تفصیل ایک ہی جگہ پر دیکھ سکیں گے۔ صارفین کے لیے متعارف کرایا گیا نیا فیچر “یوٹیوب ریکیپ” کے نام سے ہے۔ جو اس سال دیکھی گئی تمام ویڈیوز کا خلاصہ پیش کرے گا۔
اس نئے فیچر میں صارفین کو بتایا گیا ہے کہ انہوں نے 2025 میں کون سے چینلز زیادہ دیکھے۔ اور صارفین کی دلچسپی کس قسم کے مواد میں زیادہ تھی۔ جبکہ ویڈیوز کو دیکھنے کے رجحانات میں کس حد تک تبدیلی آئی۔
یوٹیوب ریکیپ فیچر میں صارفین کو ان کی ویڈیو دیکھنے کی عادات کے مطابق ایک خاص کیٹیگری بھی دی جائے گی۔ جس کے ذریعے یوٹیوب ان کی پسند اور دیکھنے کے انداز کے مطابق ان کی شخصیت کو ایک نام دے گا۔
اگر آپ اس فیچر کو استعمال کرنا چاہتے ہیں تو یوٹیوب کے ہوم پیج یا یوٹیب پر جائیں۔ وہاں ریکیپ کا بینر نظر آئے گا۔ اس کے ذریعے آپ اپنی مکمل 2025 کی دیکھنے کی عادات دیکھ سکتے ہیں اور چاہیں تو اسے دوسروں کے ساتھ بھی شیئر کر سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سوشل میڈیا سے قلیل مدتی لاتعلقی ذہنی صحت کیلئے مفید قرار
واضح رہے کہ یوٹیوب ریکیپ فیچر موبائل اور ڈیسک ٹاپ دونوں پر دستیاب ہے۔
