آزاد جموں و کشمیر کی سیاست میں ایک اہم تبدیلی سامنے آئی ہے جہاں مسلم لیگ ن نے پی ٹی آئی کی ایک بڑی وکٹ حاصل کر لی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سینئر سیاسی رہنما سردار میر اکبر خان نے مسلم لیگ ن میں شامل ہونے پر آمادگی ظاہر کر دی ہے۔
اس سلسلے میں وہ ن لیگی قیادت سے ملاقات بھی کر چکے ہیں، جبکہ مسلم لیگ ن کی مرکزی کمیٹی نے ان کی شمولیت کی باقاعدہ منظوری دے دی ہے۔
ذرائع کے مطابق شاہ غلام قادر کی سربراہی میں ایک اہم وفد نے سردار میر اکبر خان سے ملاقات کی، جس میں مستقبل کی سیاسی صورتحال اور آئندہ انتخابات کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی گئی۔
ملاقات کے دوران سردار میر اکبر خان نے بتایا کہ وہ پارٹی کارکنوں سے مشاورت کر رہے ہیں اور جلد مسلم لیگ ن میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ نظریاتی طور پر وہ مسلم لیگ ن کے بانی میاں محمد شریف کے زیادہ قریب ہیں، اور پارٹی نے ہمیشہ پاکستان اور آزاد کشمیر کے عوام کی خدمت کی ہے۔
ن لیگ کا عابد شیرعلی کو سینیٹ ٹکٹ دینے کا فیصلہ
انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر ملک کے موجودہ مسائل کے حل کے لیے سنجیدہ کوششیں کر رہے ہیں۔
ن لیگ کے ذرائع کے مطابق سردار میر اکبر خان اور ان کے ساتھی جلد پارٹی میں شامل ہو کر عوامی خدمت کے نئے سفر کا آغاز کریں گے، جس سے خطے کی سیاسی صورتحال پر واضح اثر پڑے گا۔
